سروسز ہسپتال لاہور میں کرونا کا آخری مریض بھی صحت یاب

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے لاہور میں کرونا وائرس کی صورتحال پر زبردست کنٹرول دیکھنے میں آیا ہے ۔ لاہورکے ہسپتالوں میں زیر علاج مریض بھی صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا میں مبتلا اب کوئی مریض نہیں ہے، کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں کورونا کے کل 60 مریض تھے جو اب صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں، تاہم وبا سے مکمل نجات کے لیے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More