ایف اے فٹبال کپ کا ٹائٹل چیلسی نے اپنے نام کر لیا

92 نیوز  |  Aug 02, 2020

لندن (92 نیوز) ایف اے فٹبال کپ کا ٹائٹل چیلسی نے اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔

ایف اے کپ کے فائنل میں آرسنل نے چیلسی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، آرسنل نے فیصلہ کن معرکے میں چیلسی کو دو، ایک سے شکست دے کر ٹرافی پر قنضہ جما لیا۔

چیلسی کی جانب سے کرسچن پلِیسک نے 5 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی، 28 ویں منٹ میں آرسنل کی جانب سے ایمرک اوبامیانگ نے گول داغ  کر میچ ایک ،ایک  گول سے برابر کر دیا، پہلے ہاف کا کھیل ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں 67 ویں منٹ میں اوبامیانگ نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور آرسنل کی برتری دو، ایک کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

آرسنل کی ٹیم نے ریکارڈ 14 ویں بار ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More