چینی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے نزدیک بھی چینی فوج تعینات

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

بیجنگ ۔ نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین بھارت سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہزاروں چینی فوجی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ پر تعینات کردیے گئے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق چین اپنی فوج کو اتراکھنڈ میں متحرک کرنے لگا، ایل اے سی کے نزدیک مقام لیپولیک پاس پر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کی موجودگی بڑھی ہے۔اور اب اترا کھنڈ کے نزدیک ہزاروں چینی فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین کسی بڑے فوجی تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کا آغاز مئی میں ہوا جب وادی گیلوان میں چینی فوج نے 20بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More