شہر قائد میں عید الاضحیٰ پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

شہر قائد میں عید الاضحیٰ پر  کیبل فالٹس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی عوام عید کے دن  بھی بجلی سے محروم رہی ،  عید الاضحیٰ کے پہلے دن کورنگی، شاہ فیصل اور پہلوان گوٹھ میں بجلی کا 9 گھنٹے طویل بریک ڈاؤن رہا۔

کے الیکٹرک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

دوسری جانب  لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثرہوگیا اور 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

 واپڈا ٹاؤن، نشیمن اقبال، حمزہ ٹاون، جوہر ٹاون، کوٹ لکھپت ،چونگی امرسدھو،نشتر کالونی، ایگریک ٹاون، علی پارک، بیگم کوٹ کے علاقے ،کوٹ محمدی، بلال گنج، آر اے بازار، نشاط کالونی، گلشن نواں کوٹ، بند روڈ کے متعدد علاقوں  میں  بارش  ہوتے   ہی  بجلی  غائب ہوگئی۔ ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More