بھارت، 24گھنٹوں میں کورونا کے 54 ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 54 ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہفتہ اور اتوار کے روز صرف دو دن میں کورونا کے ریکارڈ ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ایک دن میں سب سے زیادہ 54 ہزار 735 کیسز سامنے آئے جس سے بھارت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 17 لاکھ 50 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 853 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 364 تک جا پہنچی ہے جب کہ 11 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض اب تک صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایکٹو کیسز کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہے اور ہلاکتیں 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جب کہ ریاست میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 31 ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More