ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی ، 24 گھنٹوں میں533 نئے کیسزرپورٹ

نوائے وقت  |  Aug 02, 2020

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہوگئے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں533 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے۔ اوراپریل  کے بعد سے کورونا کی سب سے کم اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمارجاری کردیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سےصرف 6 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار976 ہوگئی، ملک میں‌ کورونا کے2 لاکھ 79 ہزار149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہوگئی ۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار577تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ روز 1248مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

 پنجاب

پنجاب  میں مہلک وبا سے93 ہزار 173 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ 2144 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 309 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2223 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبر پختون خوا

 خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34 ہزار160 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1200 افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11ہزار 762 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 136 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

کورونا سے اسلام آباد میں 15ہزار052 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اموات کی تعداد 165تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 2ہزار 157 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔جبکہ 54 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار086 ہوچکی ہے ۔جبکہ  54 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  14 ہزار 003 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، مجموعی طور پر  20 لاکھ 10 ہزار 177 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں اس وقت 1 ہزار 618 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں 225 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More