آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا

نوائے وقت  |  Aug 02, 2020

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کشمیریوں کی آواز بن گیا اور معروف گلوکار شفقت امانت علی کا نیا گانا ریلیز کردیا۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو ٹکروں میں تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا جاری کردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ اس میں ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار ہے۔ گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔

نغمے کا آغاز ایک گھڑی کی آواز سے ہوتا ہے جو ان پچھلے365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More