ڈی جی خان، مالک کا 7 سالہ گھریلو ملازمہ پرتشدد

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

ڈیرہ غازی خان میں مالک نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہناہے کہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ورثا سے رابطہ کیا اور لڑکی کو امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے، متاثرہ بچی کلیم اللہ نامی شخص کے گھر ملازمت کرتی تھی، ملزم نے بچی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے سے تشدد کیا تاہم تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق  ملزم کلیم اللہ فرار ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More