امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں آتشزدگی

اب تک  |  Aug 02, 2020

واشنگٹن: (02 اگست 2020) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں آگ لگ گئی، حکام نے ہزاروں افراد کو علاقے سے نکلنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

کیلی فورنیا کے شمال مغربی جنگل میں 18 مربع میل کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا جس سے جنگل کے قریب کئی گھر جل گئے، سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

جہاز کے ذریعے بھی پانی پھینک کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ حکام نے 25 سو گھروں سے 8 ہزار افراد کو نکلنے کا حکم جاری کر دیا ہے، امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More