انگلینڈ نے ون ڈے سپرلیگ کی پہلی سیریزاپنے نام کرلی

اب تک  |  Aug 03, 2020

ساؤتھمپٹن: (3 اگست 2020) انگلینڈ نے آئی سی سی ون ڈے سپرلیگ کی پہلی سیریز اپنے نام کرلی۔آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے چار وکٹوں سے جیت کرانگلینڈ نے سیریز میں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔آئرش ٹیم کا دو سو تیرہ رنز کا ہدف انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سیریز کا آخری میچ منگل کوکھیلاجائے گا۔

ایجزباؤل گراؤنڈ ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کودوسرے ایک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیدی اور سیریز میں دوصفرکی فیصلہ کن برتری کے ساتھ آئی سی سی ونڈے سپرلیگ کی پہلی سیریزاپنے نام کرلی اور لیگ میں چار قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کیے۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سوبارہ رنز اسکورکیے۔کرٹس کیمفر نے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکورکی اور اڑسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ہیری ٹیکٹر نے اٹھائیس، سیمی سنگھ نے پچیس، مک برائن نے چوبیس اور وکٹ کیپر لارکن ٹکرنے اکیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کے عادل رشید نے تین، ثاقب محمود اور ڈیوڈ ولی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔انگلینڈ مین آف دی میچ جونی بیرسٹوکی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت تینتیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پردوسوسولہ رنزبنائے اورچار وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔ بیرسٹونے اکتالیس گیندوں پر بیاسی رنز بنائے۔ ڈیوڈ ولی سینتالیس اور سام بلنگز چھیالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کے جوش لٹل نے تین اورکرٹس کیمفرنے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کاتیسرا اور آخری میچ منگل کوکھیلاجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More