کراچی کا موسم پھر بدلنے لگا۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں ہفتے شہرِ قائد میں طوفانی بارشیں ہوں گی جس سے فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے تک کراچی، حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مون سون کا سسٹم خلیج بنگال سے سندھ اور جنوبی پنجاب میں جمعرات کی شام یا رات میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات سے ہفتہ تک سندھ ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔ جس کے باعث جمعرات کی شام یا رات سے ہفتہ تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ ، بدین، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپورخاص ، سانگھڑ ، ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری ، ٹنڈو محمد خان ، جامشورو ، دادو اور شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اربن فلڈنگ کے خطرے کے باعث محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم کراچی شہر میں گجر نالے سمیت پانچ مقامات پر نالوں کی صفائی کے کام میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایف ڈبلیو او کے مطابق کل سے صفائی مہم کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More