حج 2020: ایسے واقعات حضرت آدم علیہ السلام کے زمین پر آنے کے بعد بہت ہی کم نظر آئے! ان خاتون کو دنیا کی خوش قسمت ترین انسان کیوں کہا جارہا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث رواں سال مسلمانوں کی بہت کم تعداد نے حج کا فریضہ سرانجام دیا۔

ایسے میں امت مسلمہ کو کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جن سے ان کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔

حج کے دوران کی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تنہا مسلم خاتون کعبۃ اللہ کے سامنے عبادت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھ مطاف میں کوئی دوسرا فرد نظر نہیں آرہا۔


ایسے منفرد واقعات حضرت آدم علیہ السلام کے روئے زمین پر آنے کے بعد بہت ہی کم رونما ہوئے ہیں کہ کسی مومن نے تنہا کعبۃ اللہ کا طواف کیا ہوگا اور اس کے سائے میں اس طرح تنہائی میں عبادت کی ہوگی۔

کعبہ میں تنہا خاتون کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آنے کے بعد بہت سی خواتین نے اس حسرت کا اظہار کیا ہے کہ کاش انہیں بھی ایسا کوئی موقع مل جائے کہ وہ مطاف میں بیت اللہ کے سائے میں ہوں اور وہاں کوئی دوسرا نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More