میچ کے دوران ایسا کیچ پکڑا کہ دنیا حیران رہ گئی۔۔۔ پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے 5 کھلاڑی کون سے ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

اگر ہم جدید دور کی کرکٹ کی بات کریں تو اس میں فیلڈنگ کو آج بہت زیادہ قدرو منزلت سے دیکھا جانے لگا ہے۔ آج سے 20 سے 25 سال پہلے شاید فیلڈنگ پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی مگر جب سے آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور خاص کر بھارت جیسی ٹیم نے اپنی فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے تب سے کرکٹ بورڈز نے فیلڈنگ کوچ بھی رکھنا شروع کر دئیے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کرکٹ میں میچ یا تو عمدہ بیٹنگ کے ذریعے جیتا جاتا ہے یا پھر بہترین باؤلنگ اسپیل سے، مگر یہ بات بھی بالکل درست اور حقیقت ہے کہ شاندار فیلڈنگ سے صرف میچ نہیں بلکہ ٹورنامنٹ جیتے جاسکتے ہیں۔

پاکستان نے ایک مرتبہ دنیا کے مایہ ناز فیلڈر جونٹی روڈز کو بھی فیلڈنگ کوچ منتخب کیا تھا۔ اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو پاکستان کے اندر پہلے دور میں اعجاز احمد ایک اچھے فیلڈر تھے، اس کے بعد شاہد آفریدی، عمران نذیر اور پھر اگر ہم موجودہ دور کی بات کریں تو شاداب خان، بابر اعظم بھی ایک اچھے فیلڈر کہلائے جاتے ہیں۔ لیکن قومی کرکٹ ٹیم میں آج بھی عمدہ اور باصلاحیت فیلڈرز کی کمی محسوس کی جاتی ہے جس کے لئے پی سی بی کو کوئی اقدام اٹھانا ہوگا۔

آج ہم آپ سے ان 5 کھلاڑیوں کے نام شئیر کر رہے ہیں جنہوں نے پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ کیچز پکڑے ہیں اور یہ کیچز ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں فارمیٹ کے ہوں گے۔

5-ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے یہ کھلاڑی اکثر اوقات اپنی فیلڈنگ سلپ کارڈن میں ہی کرتے نظر آتے ہیں، اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جنوبی افریقہ کے پاس 0 1 0 2 سے بہت ہی اچھا فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے اور اس وجہ سے ہاشم بھائی ہمیشہ سے ہی سلپ میں ہی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔ ہاشم آملہ نے ابتک ٹوٹل 0 7 1 کیچز پکڑے ہیں جوکہ پچھلے دس سالوں کا ریکارڈ ہے۔

4- اسٹیو اسمتھ

آسٹریلیوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کا نام بھی بہترین کیچز پکڑنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوتا ہےانہیں فیلڈنگ کے لئے پوری میدان میں کہیں بھی استمال کیا جا سکتا ہے یعنی کہ ان پر کسی بھی ایک فیلڈنگ کرنے کا لیبل نہیں لگا ہوا ہے سمتھ کے بارے میں مشھور ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے اندر بہت ہی اچھے اتھلیٹ ہیں اور انھوں نے انٹرنیشنل میچز کے کچھ ایسے کیچ بھی لئے ہیں جوکہ کسی اور سے کبھی بھی نہیں لیے جا سکتے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں اب تک 205 کیچز پکڑے ہیں۔

3-جو روٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان جو روٹ فیلڈنگ میں بھی بہت اچھے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو روٹ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ انگلینڈ کے گراؤنڈ میں گیند ہوا میں بہت زیادہ سوئنگ ہوتی ہے جس کے باعث جو کھلاڑی سلپ میں فیلڈنگ کرتا ہے اس کے پاس کیچ کرنے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر ہم بات کریں کہ روٹ ابتک پچھلے دس سالوں میں کتنے کیچ پکڑ چکے ہیں تو ان کی تعداد ہے 206 اور ان میں زیادہ کچز ٹیسٹ میچز میں لئے گئے ہیں۔

2-راس ٹیلر

اس کے بعد نمبر آتا ہے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اور سینئر ترین کھلاڑی راس ٹیلر کا جوکہ ایک عرصے سے اپنی ٹیم کو مشکل وقت سے نکال کر اچھی پوزیشن میں لے آتے ہیں۔ اگر ہم بات کریں راس ٹیلر کی کہ وہ فیلڈنگ کہا کرتے ہیں تو وہ اپنی فیلڈنگ سلپ میں ہی کرتے ہیں چاہے باؤلنگ کوئی فاسٹ باؤلر کر رہا ہو یا پھر کوئی اسپن گیند باز ہو۔ ان کی فیلڈنگ پوزیشن میں اتنا زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے اب تک راس ٹیلر نے پچھلے دس سالوں میں 223 کیچز لئے ہیں جوکہ اب تک دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔

1-ویرات کوہلی

تو ہم سب سے پہلے اس فیلڈر کی بات کریں گے جس نے اب تک پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ کیچز حاصل کئے ہیں تو ان کا نام ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی۔ ویرات کوہلی نہ صرف سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہیں جوکہ فیلڈنگ اعتبار سے سب سے مشکل فیلڈنگ سمجھی جاتی ہے بلکہ ساری گراؤنڈ میں کہیں بھی انھوں نے فیلڈنگ کی ہے مگر زیادہ تر کوہلی اپنی فیلڈنگ شارٹ ایکسٹرا کوور اور شارٹ مد وکٹ کے علاقے میں اپنی فیلڈنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور خاص کر اس وقت جب اسپنر باؤلنگ کروانے آتے ہیں۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ابتک پچھلے دس سالوں میں 244 کیچز پکڑے ہیں جوکہ اب تک ایک بہترین ریکارڈ مانا جات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More