انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں سیریز ڈرا کرنا بھی جیت کے برابر ہے:آفریدی

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ کر لی ہیں جن کا کہنا ہے کہ مشکل انگلش کنڈیشنز میں ڈرا سیریز بھی جیت کے برابر ہے، امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے رواں دورہ انگلینڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2016ء میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ دونوں انگلینڈ کے ماحول کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو اچھی ٹیم مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More