انگلش ٹیم ہوم گرائونڈ پر آسان حریف نہیں:مصباح الحق

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم اپنے ہوم گراونڈ پر آسان حریف نہیں ہے، ہمارا میزبان ٹیم کے خلاف صرف اچھا کھیل پیش کرنے کا ہدف ہے۔ پریکٹس میچز میں جو تجربہ حاصل کیا ہے انہیں ٹیسٹ میچز میں لیکر جائیں گے۔ پریکٹس میچز میں ہمیں گراسی وکٹس ملی تھیں تاہم مانچیسٹر میں وکٹ ڈرائی ہے کوویڈ 19 کی وجہ سے تین ماہ کے وقفہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں ایسے میں کچھ نروس ضرور ہو نگے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں نے جس طرح اس تمام صورتحال کا مقابلہ کیا ہے انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف مانچیسٹر ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کل 4 کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More