سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر، حکومت نے نئی ہدایات جاری کردی

سچ ٹی وی  |  Aug 04, 2020

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گورنمنٹ سرونٹس کنڈیکٹ رولز 1964 کے تحت ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی سرکاری ملازمین کو پرائیویٹ بزنس,ٹریڈ اور کنسلٹینسی کے کام سے روک دیا ہے اور کہا کہ سروس رولز سرکاری ملازمت کے علاوہ نجی ملازمت،پرائیویٹ بزنس، ٹریڈ یا کنسلٹینسی سے روکتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنا مس کنڈکٹ کے مترادف ہوگا -خلاف ورزی پر گورنمنٹ سرونٹس رولز 1973 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More