شربیل وہبہ، لبنان کے وزیر خارجہ مقرر

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

لبنانی حکام کی جانب سے وزیر خارجہ ناصیف حتی کا استعفی قبول کر لیے جانے کے بعدشربیل وہبہ کو اس ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔لبنان کے صدر اور وزیراعظم نے وزیر خارجہ ناصیف حتی کے استعفے کو قبول کرتے ہوئے، ان کی جگہ پر شربیل وہبہ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ لبنان کے ایوان صدر کی ویب سائٹ نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ صدر میشل عون اور وزیر اعظم حسان دیاب نے ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں شربیل وہبہ کو لبنان کا نیا وزیر خارجہ بنانے پر اتفاق ہوا۔ شربل وہبہ اس سے پہلے لبنان کے صدر میشل عون کے مشیر تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More