آرمی چیف سے لاہور میں سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران کی ملا قا تیں

جی این این  |  Aug 04, 2020

لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے جہاں ان سے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورہیڈکوارٹرز لاہور پہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا، پاک فوج کے سربراہ سے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سابق جرنلز میں جہانگیرکرامت،احسن سلیم حیات شامل تھے، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید،جنرل ریٹائرڈ راشد محموداورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More