سال 2020 میں عیدالضحیٰ پر کتنے جانوروں کی قربانی ہوئی؟ تفصیلات جانیں اس خبر میں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

قربانی ایک اہم فریضہ ہے جو ہر مالدار اور اوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص پر فرض ہے، لیکن موجودہ حالات کے پیشِ نظر اس سال عیدالضحیٰ کے موقع پر کتنے لوگوں نے قربانی کی اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رواں سال عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہی جس کی اہم وجہ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور کورونا وائرس ہے۔

اس سال 20 لاکھ گائیں، 31 لاکھ 40 ہزاربکرے،8 لاکھ بھیڑیں،60 ہزار اونٹ قربان ہوئے، جبکہ کھالوں کی قیمتیں 50 فیصد کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خریداری کی مالیت 242 ارب روپے تھی جبکہ سال 2020 میں یہ مالیت 174 ارب روپے رہی۔ کورونا وائرس اورمہنگائی کے باعث رواں سال ملک میں قربانی گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.9 فیصد کم دیکھی گئی۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سیدین کا کہنا تھا کہ اس سال 60 لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی۔ یہ تعداد گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر قربان ہونے والے 81 لاکھ جانوروں کے مقابلے میں 21 لاکھ کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 30 لاکھ گائے، 40 لاکھ بکروں،10 لاکھ بھیڑوں اور ایک لاکھ اونٹوں کی قربانی دی گئی جبکہ اس سال 20 لاکھ گائیں،31 لاکھ 40 ہزار بکرے،8 لاکھ بھیڑیں اور60 ہزار اونٹ قربان کئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More