سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کا طریقہ بتا دیا۔۔۔ تفصیلات جانیے اس خبر میں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

کورونا وائرس وہ عالمی وبا ہے جس نے دنیا بھر کے کئی لوگوں کی زندگیاں نگل لیں جبکہ اب روس سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی سائنسدانوں نے اس وبا کی کمزوری تلاش کر کے اس وائرس کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

روس کی ایک ریسرچ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت والے پانی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو درحقیقت قابو کیا جاسکتا ہے، معمولی درجہ حرارت کے پانی میں کورونا وائرس کے 90 فیصد ذرات 24 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں جبکہ 99.9 فیصد ذرات 72 گھنٹوں میں مرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کی بنیاد پر کہا ہے کہ ابلا ہوا پانی کورونا کے ذروں کو ختم کرنے میں کارآمد ہو سکتا ہے۔

سپتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کلورین ملا پانی بھی کورونا وائرس کے خلاف بہت زیادہ مؤثر ہے جو اس وائرس کو فوری طور پر مار دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More