احمد بٹ نے حمزہ علی عباسی کو بالآخر کہہ ہی دیا ، آپ نے گھبرانا نہیں ہے

بول نیوز  |  Aug 04, 2020

پاکستان شو بز انڈسٹری کے مایہ ناز کامیڈین ، میزبان  و گلوکار احمد علی بٹ نے حمزہ علی عباسی اور انکی اہلیہ نیمل خاور کو بیٹے کی مبارکباد مزاحیہ انداز میں دیتے ہوئے مفید مشورہ بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر احمد علی بٹ نے حمزہ اور نیمل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ فیملی میں نئے اضافے پر آپ دونوں کو بہت مبارک ہو، والدینیت میں خوش آمدید۔

مبارکباد کے پیغام کے ساتھ ہی احمد علی بٹ نے مشورہ دیتے ہوئے اپنی خدمات بھی پیش کیں اور لکھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اگر ڈائیپر تبدیل کے حوالے سے کوئی ٹِپس چاہئے ہوں تو میں حاضر ہوں۔

Allah has blessed me and Naimal with a baby boy, Muhammad Mustafa Abbasi. I pray that he becomes a grateful servant of Allah, a good, humble & honest human being and may Allah bless him in this life and the next. Please pray for us❤️

— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 2, 2020

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More