نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، شارجہ سینٹر برائے فلکیات و اسپیس سائنسز کے مطابق خلیجی ملک میں محرم الحرام 1442 ہجری کا آغاز 20 اگست بروز جمعرات سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ سینٹر برائے فلکیات و  اسپیس سائنسز کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 20 اگست بروز جمعرات کو 1442 ہجری کا آغاز ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی۔ ہجری سال کے پہلے روز ہمیشہ عام تعطیل دی جاتی ہے، جس کی روایت رواں سال بھی برقرار رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو منائی گئی تھی۔ ماہرین فلکیات نے ذی الحج کے آغاز سے قبل ہی پیشن گوئی کی تھی کہ امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، جو درست ثابت ہوئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More