احسان مانی کی انگلینڈ بورڈ سے ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست

جی این این  |  Aug 04, 2020

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی نے انگلینڈ بورڈ سے ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کر دی۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، آئیں اور کھیلیں ،انگلینڈ ٹیم کا دورہ ،پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی چیز ہوگی،انگلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے اور سیریز کھیلنی چاہیے،پاکستان میں اب پہلے جیسے حالات نہیں ہیں ، پاکستان محفوظ ملک ہے،پاکستان میں انگلش کھلاڑیوں کی بہت فین فالوئنگ ہے ، کھلاڑیوں کو اپنے بیچ دیکھنا پاکستانی عوام کے لیےاچھا تجربہ ہوگا،انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان دبئی اور شارجہ کے خالی اسٹیڈیمز کی نسبت ساز گار ثابت ہوگا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں اپنے اپنے رسک پر انگلینڈ گئیں انگلینڈ بورڈ کو تجویز دینا بے مقصد نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے احسان اتاریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More