دنیا بھر میں کورونا کے ہلاکت خیز وار ، چھ لاکھ 92ہزار افراد لقمہ اجل بنے

جی این این  |  Aug 04, 2020

دنیا میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ اسی لاکھ 79 ہزار ایک سو چھتیس ہو گئی جبکہ وائرس اب تک دنیا میں چھ لاکھ 92ہزار سے زائد جانیں لے گیا۔ امریکا وبا کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز وار جاری ہیں۔ امریکہ میں مزید 467 افراد موت کے منہ میں چلے گئے،مریضوں کی تعداد 48لاکھ سے تجاوز کرگئی، حکا م کی جانب سے کوروناسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو گھروں میں بھی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے ،چھ سو ڈالرکا ہر ہفتے ملنے والا بے روزگاری الاؤنس بھی 31جولائی سے بند کردیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More