دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ لاکھ ستانوے ہزار سے زائد ہو گئی

اب تک  |  Aug 04, 2020

نیویارک: (4 اگست 2020) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑچوراسی لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ اب تک چھ لاکھ ستانوے ہزار افراد کورونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 84لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6لاکھ 97 ہزار سے زائد ہو گئی ۔ کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ 16لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48لاکھ 60ہزار سے زائد ہوگئی، مزید 534افراد ہلاک، ہلاکتیں ایک لاکھ 58ہزار سے زائد ہوگئیں۔ برازیل میں مزید 572افراد ہلاک، تعداد 94ہزار 702ہوگئی۔ بھارت میں مزید 810افراد ہلاک، ہلاکتیں 38ہزار سے زائد ہوگئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More