کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 293 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

اب تک  |  Aug 04, 2020

کراچی: (04 اگست 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدمندی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ 293 پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 577پربند ہوئی۔ سونا 400 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 85پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ منفی رجحان دیکھاگیا۔ ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ 293پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار577 پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 383کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا۔ 249 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ113کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,330 جبکہ کم ترین سطح 39,528رہی۔ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 400 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 23ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 343روپے کے اضافے سے1لاکھ 6ہزار 224 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت1975 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عید کی چھٹیوں کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں85 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 85 پیسے کے اضافے سے ڈالر 167.35 سے بڑھ کر 168.20 پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں18 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 18پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر167.46سے بڑھکر 167.64 پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More