سعودی عرب: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سعودی معیشت کو بڑا جھٹکا دے دیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

ریاض (ویب ڈیسک )سمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر مصنوعات بنانے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سرمایے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سمجھی جانے والی سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کو پیچھے چھوڑ دیا۔اثاثوں کے لحاظ سے ایپل کی مالیت ایپل کی 1.84؍ ٹریلین ڈالرز ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی آرامکو سعودی حکومت کی ملکیت ہے اور ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو مکمل سعودی معیشت کی نمائندگی کرتی ہے۔جمعہ کو ایپل کے اثاثہ جات کی قدر میں 10؍ فیصد اضافہ ہوا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کمپنی کی قدر سعودی عرب کی سرکاری کمپنی سے بڑھ گئی، سعودی کمپنی نے گزشتہ سال دسمبر میں مارکیٹ میں قدم جمائے تھے اور اس وقت اس کے اثاثہ جات کی قدر 1.76؍ ارب ڈالرز تھی۔ اس سے قبل ایپل کا مقابلہ مائیکروسافٹ کارپوریشن سے تھا۔قبل ازیں، آرامکو کو مارکیٹ میں لانے کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بڑی امیدیں تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ 100؍ ارب ڈالرز جمع کرنے کیلئے کمپنی کی قدر کم 2؍ ٹریلین ڈالرز تک ہونا چاہئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More