پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، آغا سراج درانی

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا  ہے کہ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بھارت کے خلاف یوم استحصال کشمیر کے دن کی مناسبت سے آج شام چار بجے بلایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو خصوصی شرکت کی ہدایت کی ہے۔

آغا سراج درانی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم پر آج دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد پیش کی جائے گی اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ 5  اگست کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے  پر امریکہ  بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں  احتجاجی مظاہرے کریں گی جس میں  پاکستانی  اور کشمیری  کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

ملک بھر میں یوم استحصال کا آغاز ، پارلیمان کو بھی سجایا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں ہے۔

ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیرکے لیے  تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستانی آئی ٹی کے ماہرین امریکہ میں اس کارخیر میں پیش پیش ہیں۔

اس موقع پر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت بڑا مظاہرہ کیاجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More