وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکیورٹی کونسل کو خط

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

ترجما دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خط مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات کا سال مکمل ہونے پر لکھا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں صدر سیکیورٹی کونسل کے نام خط میں وزیرخارجہ نے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے اضافی معلومات فراہم کی ہیں۔

متن میں وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

انہوں نے سیکورٹی کونسل کو بتایا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی و بین الاقوامی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، انٹرنیٹ و کمیونیکیشن بلیک آؤٹ جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں باور کروایا ہے کہ کشمیری سیاسی راہنماوں کو قید اور کشمیری نوجوانوں کو جبری حراست میں  لے لیا جاتا ہے اور اب بھی بھارت تشدد، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو اجتماعی سزا کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 اس ضمن میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی دو سرکاری دستاویزات بھی سرکولیٹ کی ہیں جس کے مطابق ایک پہلووں میں جموں و کشمیر تنازعہ کے قانونی پہلووں پر ہے جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں احقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہے۔

5 اگست کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں احتجاج ہوگاڈاکٹر عائشہ نے بتایا ہے کہ انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کے خلاف جرم کی دستاویز ہے اور اس ضمن میں وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطے کی سلامتی کو درپیش سیریس خطرات کا سلامتی کونسل نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 5  اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے  پر امریکہ  بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کریں گی جس میں  پاکستانی اور کشمیری  کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلاناقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے خط بھی تیار کرلیا گیا ہے جو  پاکستانی اور کشمیری رہنما سیکرٹری جنرل کے نمائندے کو پیش کریں گے۔

امریکی شہر نیویارک میں  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراحتجاج کرنے کے لیے انتظامات کر مکمل کرلیے گئے ہیں۔اس موقع پر بڑی بڑی قدآور سکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ آج دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون جموں و کشمیر ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ   5 اگست کو بھارتی آر ایس ایس سرکار نے غیر قانونی و یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کا الحاق کیا اور 5آگست کو بھارتی کریک ڈاؤن و محاصرے کو ایک برس مکمل ہو جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More