وزیراعظم کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے

جی این این  |  Aug 05, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم کل مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم عمران خان بھارت خلاف احتجاج میں بھی شرکت کریں گے اور ریلی کے شرکا سے خطاب کریں گے۔جس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More