ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Aug 05, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم استحصال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں آج کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں اور 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی تاہم میں تمام کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال بعد میری حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں مؤثرانداز میں اٹھایا اور ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں 

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں کشمیریوں کی امنگوں کا خیال رکھا ہے جبکہ نئے سیاسی نقشے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More