مظفرگڑھ میں وین اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

اب تک  |  Aug 05, 2020

رنگ پور: (04 اگست 2020)صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں خدائی اڈا کے قریب وین اور کار آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔سردار عثمان بزدار نے حادثے سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More