وفاقی کابینہ نے کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کردی

اب تک  |  Aug 05, 2020

اسلام آباد: (04 اگست 2020) وفاقی کابینہ نے کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر اور پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر اور پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی۔

اجلاس کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے  وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی، جبکہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی۔

کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More