آرمی چیف کا دورہ ہیڈکوارٹرز لاہور، حاضر سروس ، ریٹائرڈ فوجی افسروں سے ملاقات

نوائے وقت  |  Aug 05, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا اور وہاں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسروں سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کور ہیڈکوارٹرز لاہور پہنچنے کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی کی صورتحال، امن و استحکام کے بہترین ثمرات سمیٹنے کیلئے اقدامات اور چیلنجز اور دستیاب مواقع سمیت پر شرکاء کے ساتھ سیرحاصل تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے اختتامی حصہ میں شرکاء نے کثیرالنوع تجاویز دیں اور اس مفید ملاقات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں شریک سابق فوجی افسروں و سربراہان میں جنرل (ر) جہانگیر کرامت، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود، جنرل (ر) راحیل شریف بھی موجود تھے۔پاکستان میں متعین مصر کے سفیر طارق محمد دروغ نے گزشتہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مصری سفیر نے خطہ میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More