ہم نے برسوں بعد کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال کے موقع پر اہلِ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں آج آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کروں گا۔

یومِ استحصال کےموقع پراہلِ کشمیرسےاظہارِ یکجہتی کیلئےمیں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سےمخاطب ہوں گا۔گزشتہ برس 5 اگست کےغیر قانونی اقدامات کےبعد سےاہلِ کشمیر کو بھارت کےہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرےکاسامنا ہےجبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کےتناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2020

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں اور 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی تاہم میں تمام کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال بعد میری حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں مؤثرانداز میں اٹھایا اور ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا۔

ہندوستان نےمقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2020

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More