سعودی عرب سے بری خبر

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

سعودی عرب کے لوگوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1389 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 824 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 36 افراد  انتقال کر گئے۔

واضح رہے اس وبا کے بعد سعودی عرب میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 20 تک ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 1626 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 314 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار 529 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 4 ہزار 686 ہو گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More