تیز بارش سے بھارتی مسافر طیارہ حادثےکا شکار، 14افراد ہلاک

سماء نیوز  |  Aug 08, 2020

فوٹو: اے ایف پی

بھارتی رياست کيرالا ميں ايئر انڈيا کا طيارہ کريش لينڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گيا جس کے باعث حادثے ميں پائلٹ سمیت 14 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے طيارے ميں 190 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد طيارہ دو حصوں ميں تقسيم ہوگيا۔

بوئنگ 737 کو حادثہ شدید بارش کے باعث 7اگست کی شام کو 7 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔

بھارت میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور تیز بارش کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ جانے سے طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے پر وزیراعظم عمران خان نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More