عثمان بزدار پر نیب کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

اب تک  |  Aug 08, 2020

لاہور:(07 اگست 2020)وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب طلبی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا،کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز نے ضروری کارروائی کے بعد مذکورہ ہوٹل کو لائسنس جاری کیا اور میڈیا پر اس بات کا چرچہ ہونے کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی جبکہ وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ سے فائل اس نوٹ کے ساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں،جس پر ڈی جی ایکسائز کی جانب سے مذکورہ ہوٹل کو جاری کیا گیا لائسنس معطل ہوا، ہوٹل کے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پرعدالت نے ڈی جی ایکسائز کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے ہوٹل کے حق میں فیصلہ دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر بلاوجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے،اس سارے معاملے میں سردار عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نیب کے سامنے قابلِ احترام انداز میں پیش ہونگے اور تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More