سیاحت اور کاروبار کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے، شبلی فراز

اب تک  |  Aug 08, 2020

اسلام آباد:(07 اگست 2020)وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ؤ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے صحت اور معیشت دونوں کو ساتھ لیکر چلنے کی حکمت عملی کو وقت نے درست ثابت کیا ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے اقدامات کی دنیا معترف ہو چکی ہے سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More