کورونا کے باعث مزید 17 افراد جاں بحق

اب تک  |  Aug 08, 2020

اسلام آباد:(07 اگست 2020)ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سات سو بیاسی نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ بیاسی ہزار چھ سو پنتالیس ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 782نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سترہ اموات ہوئیں،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 52 جبکہ وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ بیاسی ہزار چھ سو پنتالیس تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار 759، پنجاب میں 94040ٓ،خیبرپختونخوا میں چونتیس ہزار چار سو بتیس ۔۔۔ بلوچستان میں گیارہ ہزار آٹھ سو اکیس ۔ اسلام آباد میں پندرہ ہزار ایک سو بیاسی ، گلگت بلتستان میں 2287اورآزادکشمیر میں 2124 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے،اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More