مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر وسیم اکرم کپتان اظہر علی پر بڑس پڑے

شمع نیوز  |  Aug 09, 2020

مانچسٹر (این این آئی)مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کپتان اظہر علی پر برس پڑے ۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک اچھے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارےکپتان نے جیت کا موقع کھو دیا۔سابق فاسٹ بولر نے اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا، ہم کاؤنٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔ خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ

نے پاکستان کو  پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا۔مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More