بین سٹوکس باقی ماندہ ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے نمبر ایک آل رائونڈ کرکٹر بین سٹوکس پاکستان کے خلاف باقی ماند ہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔بین سٹوکس رواں ہفتے کے آخر میں برطانیہ سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوں گے ۔ وہ 13 اگست اور 21 اگست کو ایجیس بائول میں شیڈول بقیہ دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔بین سٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں جو روٹ کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی اور دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اور نصف سنچری سکور کی جب کہ سیریز میں 11 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔بین سٹوکس کے والد گیڈ کو انگلینڈ کے موسم سرما کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے کچھ دن پہلے ہی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ میں وطن واپس پہنچے تھے۔خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دیاجانیوالا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں سکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More