اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی

ہم نیوز  |  Aug 09, 2020

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔

آمنہ شیخ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصاویر شئیر کر دیں۔ انہوں نے دوسری شادی سعودی شہری عمر فاروقی سے کی ہے جو کوڈ مائنڈز کمپنی کے بانی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں آمنہ شیخ کی بیٹی میسا بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ تین ہفتے قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

سارہ خان اور فلک شبیر نے کہہ دیا قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے۔ نکاح کی تقریب میں سارہ خان نے پیلا اور فلک شبیر نےلال جوڑا پہنا ہوا تھا، نکاح کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More