ٹک ٹاک کی حریف ایپ ریلزلانچ ہونے کےبعد مارک زکربرگ کی دولت میں حیران کن اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ریلز لانچ کرنے کے بعد فیس بک کے بانی کی دولت100ارب ڈالر سے بڑھ گئی ۔ٹک ٹاک کی حریف ایپ انسٹا گرام ریلز لانچ کرنےپر فیس بک کے بانی مارک ذکر برگ کی موجاں لگ گئیں، مارک ذکر برگ کی دولت 100 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے،ریلز کی سہولت کے اجرا کے بعد فیس بک کے اسٹاک میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریلز کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک ملے گا  جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کردیئے گئےجس کے بعد چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی،ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر امریکی حکومت کا اب تک کا سب سے بدترین عمل ہے جو نامعلوم رپورٹس اور معلومات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہےکرونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی معیشت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے مگر مارک ذکربرگ کی دولت میں رواں برس 22 ارب ڈالرز اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی دولت میں 75 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More