نامور امریکی شخصیت نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا

سچ ٹی وی  |  Aug 09, 2020

اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور مسلمان ہو جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی امریکی سیاح نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے مجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلئے کھول دیا۔

امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے۔ جس سے انہوں نے ملاقات کی اور آب زمزم،کھجوریں اور سعودی کافی بطور تحفہ دیئے۔

بعدازاں، شیخ السدیس نے میزبان اسٹیو کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کا مشورہ بھی دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More