افغان صدر کا 400 طالبان قيديوں کی رہائی کا اعلانن

سماء نیوز  |  Aug 09, 2020

لویہ جرگہ افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیتے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان صدر اشرف غنی نے لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد 400 طالبان قيديوں کی رہائی کا اعلان کر ديا۔

لويہ جرگے کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو ضمانت دينی ہوگی کہ رہا کيے گئے طالبان ميدان ميں دوبارہ نہيں پلٹيں گے۔ جرگے ميں قرارداد منظور ہوتے ہی افغان صدر اشرف غنی نے قيديوں کی رہائی کا اعلان کيا۔

رہائی پانے والوں ميں 44 ہائی پروفائل حملوں ميں ملوث قيدی بھی شامل ہيں۔

امريکی وزير دفاع مارک ايسپر نے فاکس نيوز کو انٹرويو ميں کہا ہے کہ رواں سال نومبر کے آخر تک افغانستان ميں امريکی فوجيوں کی تعداد پانچ ہزار سے کم کر دی جائے گی۔

لويہ جرگے کے فيصلے سے افغانستان ميں امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتے قطر ميں فريقين کے درميان گفتگو کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More