چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے، اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

اب تک  |  Aug 09, 2020

اسلام آباد: (09 اگست 2020) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے۔ چیف جسٹس پاکستان کل کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تجاوزات کےخلاف سو سے زائد درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ جبکہ صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کیس کے علاوہ سائن بورڈ گرنے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت بھی کل ہوگی۔

بینچ میں شامل جسٹس اعجازالحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More