تحقیقات کیلئے جس نے بھی بلایا پیش ہوں گا، عثمان بزدار

اب تک  |  Aug 09, 2020

 لاہور: (9 اگست 2020)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شادمان میں پودا لگا کر ٹائیگر فورس ڈے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں پانچ سو بیس مقامات پر بارہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ حکومت کا دامن صاف ہے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک بار نہیں دس بار بلانے پر نیب جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شادمان مارکیٹ پارک لاہور میں انجیر کا پودا لگایا۔ صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ڈے پر پنجاب بھر میں بارہ لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ شادمان مارکیٹ پارک میں پودے لگانے کی جاپانی تکنیک میاواکی کے تحت جنگل بسایا جا رہا ہے۔ جنگل میں نو ہزار سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ پودے چند ماہ میں درخت بنیں گے۔ اربن فاریسٹ سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی۔ درخت لگا کر نئی نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان دیں گے۔

عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ درختوں کی دیکھ بھال کریں۔ وزیراعظم عمران خان کے دس ارب سونامی ٹری کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹائیگر فورس کے جوان اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سیالکوٹ میں بھی بڑے رقبے پر نیا جنگل بسائیں گے۔ عوام، عوامی نمائندے اور نوجوان پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت بھی کریں۔

اس موقع پرعثمان بزادرنے کہاکہ کسی حکومت میں ہمت نہیں تھی کہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ شروع کر سکتی۔ سنگاپور طرز کا جدید شہر بنانے جارہے ہیں۔ جس سے معیشت کا پہیہ مضبوط ہوگا۔ سردار عثمان بزدار نے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہی ہماری حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ ہو رہا ہے۔تمام چیزیں قوائد کے مطابق چلتی ہیں۔دامن صاف ہے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے ملاقات کی۔

اس سے قبل وزیراعلی پنجاب نے ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ صوبہ بھر میں پانچ سو بیس مقامات پر ایک ہی دن میں بارہ لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے۔ شجرکاری کر کے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دس ارب سونامی ٹری کا ہدف پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں،ٹائیگر فورس کے جوان بڑھ چڑھ کر شجرکاری کی قومی خدمت میں حصہ لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More