پاکستان میں آج مزید 566 افراد میں وائرس کی تشخیص

بول نیوز  |  Aug 10, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 566 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 284523 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 566 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 303 ، اسلام آباد میں 27 ، خیبرپختونخوا میں 57 ، پنجاب میں 137 ، بلوچستان میں 22 ،گلگت بلتستان میں 13 اور  آزاد کشمیر 7 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 123849 ، بلوچستان میں 11906 ، خیبرپختونخوا میں 34692 ،اسلام آباد میں 15241 ، گلگت بلتستان میں 2334 ، پنجاب میں 94360 اور آزاد کشمیر میں 2141 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 123849 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 7 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 2141 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں آج مزید 846 افراد میں وائرس کی تشخیص

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 94360 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 57 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 34692 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More