انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ پر جرمانہ

سماء نیوز  |  Aug 11, 2020

مانچسٹر ٹيسٹ ميں ياسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب الفاظ کی ادائيگی پر انگلش فاسٹ بولر اسٹيورٹ براڈ پر جرمانہ ہوگيا۔

مانچسٹر ٹيسٹ ميں پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران اسٹيورٹ براڈ نے ياسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب الفاظ ادا کئے۔

آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے فاسٹ بولر پر ميچ فيس کا 15 فيصد جرمانہ عائد کرديا۔

انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فيصلہ قبول کرليا، معاملے کي مزيد سماعت نہيں ہوگی۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More